عطا تارڑ

آج اربوں پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ تھا، پرانی ٹیپ چلائی گئی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج اربوں پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ تھا، پرانی ٹیپ چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے عوام پاکستان پارٹی کے قیام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں اقتدار کے مزے لینے والوں نے پرانی ٹیپ چلائی۔ آج تضادات سے بھرپور تقریریں دیکھنے کو ملیں۔ عوام کا سوال ہے کہ جب ملک کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان تھے تب آپ کیوں خاموش تھے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر پیٹرولیم اور وزیر خزانہ رہنے والے آج کئے گئے اعلانات پر اقتدار کے عہدوں پر رہتے ہوئے عمل کیوں نہ کرسکے۔ جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو، وہ اقدار کی سیاست کیا کریں گے۔ ایک جانب کہتے ہیں کہ اقتدار ہماری منزل نہیں اور ساتھ ہی اپنے آپ کو مسیحا بھی قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ جب جب اقتدار میں آئی اس نے عوام کے معیار زندگی اور ملکی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وزیراعظم اور ان کی کابینہ دن رات پاکستان کو معاشی میدان میں ابھرتا ہوا ملک بنانے کے لئے اپناحصہ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے