طلال چوہدری

آئی ایم ایف کی شرائط ہمیں بری لگتی ہیں لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ طلال چوہدری

کراچی (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہمیں بری لگتی ہیں لیکن ہمارے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ بزنس فرینڈلی کے طور پر ہی جانی جاتی ہے، ن لیگ بزنس فرینڈلی پالیسی بناتی ہے، کراچی کی اہمیت سے کوئی دورائے نہیں، جب بھی موقع ملا کراچی کیلئے کام کیا۔

ذرائع کے مطابق طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے امن کی بات آئے تو نواز شریف سب کو ساتھ بٹھاتا ہے، کراچی کا امن 2013 سے 2018 میں واپس آیا ہے، کراچی میں 50 موٹر ویز ہونی چاہیے، اسٹاک ایکسچینج اچھا پرفارم کررہی ہے، انرجی کرائسس کا حل قلیل مدت میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب کا چولہا اور فیکٹریاں نہیں چل رہیں، وزیراعظم کا انڈسٹری پر بھرپور فوکس ہے، ہمارا مسئلہ آئی ایم ایف ہے، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، آئی ایم ایف کی شرائط ہمیں بری لگتی ہیں، آئی ایم ایف پاکستان پریقین نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے