آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے۔ وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر کوئی اعتراض نہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے۔ اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی فنانشل پیکٹ تیار کیا جائے گا۔ بیرونی فنانسنگ کا دو ارب کا گیپ ہے اسے پورا کرنے کے لیے ایڈوانس سطح پر بات چیت جاری ہے۔ کمرشل لون کے لیے اس وقت معاہدہ ہونا ضروری ہے،قرض جاری ہونا ضروری نہیں۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قرض رول اوور کے لیے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اور مثبت انداز میں چل رہی ہے۔ دوست ممالک کے متعلقہ ادارے جلد اپنی حکومتوں کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ تاجروں سے عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہے کہ ٹیکس تنخواہ دار مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے۔ تاجروں کو ہر سہولت دیں گے ان کے جائز مطالبات مانیں گے۔ سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے