خواجہ آصف

آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایما اور دباؤ پر لگایا گیا۔ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے شہر سیالکوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا شہر ایکسپورٹ کا مرکز ہے، ایکسپورٹرز پر جو ٹیکس لگایا گیا ہے اس سے ایف بی آر کی کرپٹ مافیا کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں یکم سے مہنگائی کا سونامی آگیا ہے کیونکہ نئے مالی سال کا آغاز کے ساتھ ہی قومی اسمبلی سے منظور بجٹ بھی نافذ العمل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے