آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کے بیل آؤٹ پیکیج کی تمام شرائط پوری ہوگئیں۔ وزیر مملکت

آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کے بیل آؤٹ پیکیج کی تمام شرائط پوری ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و توانائی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 3 یا 4 ہفتوں میں بیل آؤٹ پیکیج کا عمل مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ بیل آؤٹ پیکیج 6 ارب ڈالر سے زائد کا ہوسکتا ہے، اس حوالے سے سب سے زیادہ حیثیت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے توثیق کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان معاملات میں اب کوئی بڑے قابل ذکر مسائل باقی نہیں رہے، وفاقی بجٹ سمیت تمام اہم اور بڑے اقدامات پیشگی مکمل ہوچکے ہیں۔ بجٹ اصلاحات بے شک ملکی معیشت کیے لیے سخت ہیں، تاہم آئی ایم ایف پروگرام سے استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بہت مشکل ہے اور حکومت کو عوام کی تکلیف اور مسائل کا بھی اچھی طرح احساس ہے، تاہم حکومت کے لیے یہ سب سخت فیصلے کرنا آسان نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے