آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔ پاکستان

آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک صحافت) فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت تمام وعدے پورے کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے کہا کہ فنانس ڈویژن تنخواہ، پنشن، نان ای آر ای ترقیاتی اخراجات کیلئے دوسری سہ ماہی کے فنڈ جاری کرچکا۔ پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹیو ڈویژن نے وزارتوں کو ترقیاتی اخراجات کیلئے فنڈ کا اختیار دیا ہے، جاری کردہ فنڈز بینفشریز کو منتقل ہو رہے ہیں۔

فنانس ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ حسب روایت کرسمس سے قبل مسیحی برادری کو تنخواہوں کا اجراء یقینی بنایا، بجلی کے شعبے کو سبسڈی دینے کیلئے فنڈ سی ڈی ایم پی کی ضرورت کے مطابق دستیاب کروائے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی محصولات کی وصولی اور دیگر وزارتوں کی طرف سے این ٹی آر کی وصولی بھی ٹریک پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے