آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری، کوشش ہے کم آمدن طبقے کو مہنگائی سے بچائیں۔ وزیر مملکت

علی پرویز ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف کو اپنا نقطہ نظر سمجھایا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کم آمدن والے طبقے کو ہر حال میں ریلیف دیا جائے، پوری کوشش ہےکہ کم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچایا جائے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس استثنی کے معاملے پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے