اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے تمام معاملات طے پاچکے ہیں، رواں ہفتے معاہدہ بھی ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر علوی کی جانب سے آج جو اقدام اٹھایا گیا ہے اس پر پارلیمنٹ میں بات کرچکا ہوں۔ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق خواجہ آصف سے ہی پوچھا جائے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال کو بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشش کررہی ہے اور جلد ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔