محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف سے بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات جاری ہیں، وزیر خزانہ

(پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات جاری ہیں، اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری میں رکاوٹ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مختلف فورمز پر ہماری مدد کی ہے، چینی وزیر خزانہ سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آج رات دورہ چین پر روانہ ہوں گا، وزیر توانائی اویس لغاری بھی ہمراہ ہوں گے۔ چینی حکام کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات بات چیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے