آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان نئی شرائط، پی پی رہنما کی شدید تنقید

رضا ربانی

کراچی (پاک صحافت) عالمی مالیاتی فنڈ اور حکومت پاکستان کی درمیان نئی شرائط سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، رضا ربانی کا کہنا ہے کہحکومت نے عوام اورپارلیمنٹ کو  آئی ایم ایف کے ساتھ طے نئی شرائط سے اندھیرے میں رکھا، ان کا کہنا ہے کہ عوام اور پارلیمنٹ کو ان شرائط کا علم آئی ایم ایف کے جاری دستاویزات سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت  کے درمیان نئی شرائط پر سخت تنقید کی ہے۔ رضا ربانی نے حکومت پالیسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر شفافیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزیدکہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکسز میں 1.272 ٹریلین روپے اضافے پر اتفاق کیا ہے، حکومت نے بجلی کی نرخوں میں 4 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافہ پر اتفاق کیا ہے، رضا ربانی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے