آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاق اور اکائیوں کو مل کر چلنا ہے، منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری ہو کر رہے گی، ملک کو تباہی و بربادی کی طرف لے کر جانے والے عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری پربھرپور کام ہو رہا ہے، ایک سیاسی جماعت ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، ایس آئی ایف سی سنجیدہ فورم ہے۔

انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی کی سیاست کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی بیان بازی کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے