لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اپنے لیڈرکے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دینے والا رکن اسمبلی نا اہلی کی کارروائی کا سامنا کریگا، مگر اسکا ووٹ کاسٹ اورکاؤنٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ وگرنہ اسمبلی میں سادہ اکثریت کی حامل جماعت کے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتمادممکن ہی نہیں۔ انہوں مطالبہ کیا کہ آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے اسپیکر کے بھیجے ریفرنس پر اسے ڈیسٹ کرسکتا ہے، مگراسکا ووٹ کاسٹ اور کاؤنٹ ہوگا۔