حمزہ شہباز

آئین اور قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کا راستہ اب بھی نہ روکا تو یہ فتنہ پورے ملک میں پھیلے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئین اور قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کا راستہ اب بھی نہ روکا تو یہ فتنہ پورے ملک میں پھیلے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں واضح کردوں کہ ان ریاست مخالف کاروائیوں کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر کہا کہ بات اب گالیوں سے بڑھ کر گولیوں تک آچکی ہے ، ریاست مخالف کاروائیوں کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی پی ٹی آئی آرگنائزر کے ہاتھوں شہادت  ملک میں فساد برپا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کمال شہید کے اہلخانہ  کو نہ صرف انصاف کی فراہمی کا یقین دلاتا ہوں بلکہ ان کی والدہ کو خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے بہادر سپوت کو جنم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے