لاہور (پاک صحافت) عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آئینی و قانونی احکامات کی خلاف ورزی پر عمران نیازی کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور انہیں سزا ملنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی درخواست الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے دنیا میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے خلاف جلسے کرتی ہے، اسمبلی میں نہیں آتی۔
عطاء تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ آئین اور قانون سے نابلد حکومت من مانی کرنا چاہتی ہے، خود کو قانون کے تابع نہیں سمجھتی۔ عمران نیازی کا مزاج جمہوری ہے اور نہ کردار۔ انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت کی مثالیں دینے والے کو یہ تو پتہ ہونا چاہیے کہ مغرب میں سرکاری وسائل استعمال کر کے وزیراعظم اور حکمران جماعت کے جلسے نہیں ہوتے۔
Short Link
Copied