شازیہ مری

آئینی ترمیم ملک کیلئے فائدہ مند، مولانا سے ملاقات خوشگوار رہی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے، جے یو آئی (ف) کی رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ آئین بنانے کے عمل میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر جے یو آئی نے اہم کردار ادا کیا۔ عدالتی ریفارمز یا آئینی عدالت پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا کلیئر موقف ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے، بلاول بھٹو کی خواہش ہے ترمیم دو تہائی اکثریت سے پاس ہو۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے سیاسی ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری ہے، ہم ہر مسئلے کا حل سیاسی ڈائیلاگ کو ہی سمجھتے ہیں، مشاورت کے ذریعے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئینی ترمیم ملک کیلئے فائدہ مند ہے، ہماری خواہش ہے جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا متفقہ ڈرافٹ ہو۔

گفتگو کے آخر میں صحافی نے شازیہ مری سے سوال کیا کہ کیا مولانا راضی ہوگئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ آپ اپنا منہ میٹھا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایس سی او اجلاس

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے نغمہ ریلیز

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت اطلاعات و نشریات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے