(پاک صحافت) پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں آئینی ترامیم پر 6 جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمٰن اور اے این پی کے ایمل ولی اجلاس میں شریک ہیں۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب تک اپنا مسودہ پیش نہیں کیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج اچھی اور مثبت خبروں کا دن ہے، توقع ہے کہ آج یہ کام ہو جائے گا۔
Short Link
Copied