آئندہ چند روز سفارتی لحاظ سے پاکستان کیلئے اہم قرار

پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں آنے والے دن سفارتی لحاظ سے اہم قرار، ترکمانستان کے وزیر خارجہ آج شام پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے وزیر خارجہ کل صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل خسرو نوزیری کا دورہ دو دنوں کا ہوگا، پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ اسد مجید دو ہفتے بعد اقتصادی تعاون کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اسد مجید امریکہ میں پاکستانی سفیر بھی رہے ہیں جبکہ ڈونلڈ لو سائفر تنازعہ کے وقت امریکہ میں سفیر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے