رانا تنویر

یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں کررہے، کمپنی کی تشکیل نو کی جائیگی۔ وفاقی وزیر صنعت

لاہور (پاک صحافت) رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جا رہا بلکہ کمپنی کی تشکیل نوکی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اس وقت سبسڈی مستحقین کو نہیں مل رہی، ایسا نظام بنارہے جس میں صرف مستحقین کو ہی سبسڈی ملے۔ ٹریکٹرز ساز صنعت کی بحالی کیلئے اقدامات لے رہے ہیں، وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز بند اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد گیارہ ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے