احسن اقبال

یومِ عاشورہ راہِ حق اختیار کرنے کا درس دیتا ہے، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ منصوی بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یومِ عاشورہ راہِ حق اختیار کرنے اور اس میں قربانیوں کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے یومِ عاشورہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جو انہوں نے انسانیت کے لیے میدانِ کربلا میں دی تھی۔ وفاقی وزیرِ منصوی بندی و ترقی کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم و ناانصافی کے خلاف حق کا پرچم بلند کیا، ان کا ایمان، بہادری اور حق پر برملا ڈٹ جانا قیامت تک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ عاشورہ کا دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم راہِ حق اختیار کریں اور حق کی راہ میں قربانیاں دینے سے گریز نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے