مولانا فضل الرحمن

ہم میدان میں آئے تو تم بھاگ جاؤ گے، مولانا فضل الرحمن کی عمران خان کو وارننگ

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر ہم میدان میں آئے تو تم بھاگ جاو گے اس لئے بہتر ہے اس سے قبل خود عزت سے گھر چلے جاو۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آج کشمیر کو بھارت کے ظلم میں دھکیل دیا گیا، پارلیمنٹ میں قانون سازی کر کے غلام بنایا جا رہا ہے۔ بتایا جائے 74 سال تک قومی سلامتی پالیسی کیا تھی؟ قومی سلامتی پالیسی 74 سال میں کیوں نہیں بنی؟

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک براہ راست آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلا گیا، حکومت نے سی پیک منصوبے پر کام روک دیا، حکمران عوام کے نمائندے نہیں، دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے، ہم اس کا دفاع کریں گے، حکمرانوں نے ملک کو کمزور کردیا ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر کنگال کردیا، حکمران پاکستان کو غلامی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے