اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے4 سال میں معیشت کوتباہ کردیا، انکی مہم معاشی ترقی، جمہوری سفرکے خلاف سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فل کورٹ بینچ کا فیصلہ ہر پاکستانی کوقبول کرنا پڑے گا، عمران خان کے دباؤمیں آکرآئین تبدیل نہیں ہوسکتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فل کورٹ بینچ کے معاملے پرسازشی عناصر کامیاب نہیں ہونگے، امید ہے کہ عدلیہ اپنا ادارہ بچانے کیلئےفل کورٹ بنچ بنائے گا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا اور نہ اب ہونےدیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے غیرمتنازع رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا3شخص ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں، کچھ قوتوں کوجمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا۔