عظمی بخاری

گورنر کابینہ کے فیصلے مسترد کرنے کا مجاز نہیں ہوتا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ گورنر کا کام پنجاب اسمبلی اور کابینہ کے اقدامات اور فیصلوں پر مہر لگانا ہوتا ہے، گورنر کابینہ کے فیصلے مسترد کرنے کا مجاز نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ گورنر صاحب یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری کابینہ نے دی، آپ سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں آپ کو معلوم ہونا چاہیے کابینہ کے فیصلوں کی اہمیت کیا ہوتی ہے؟۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تعیناتی کے خواہشمند تمام امیدواروں کے انٹرویو کیے، سلیکشن کمیٹی نے اہل، سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام بطور وائس چانسلر تجویز کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کےلیے تحریک انصاف نامی جماعت موجود ہے، آپ اپوزیشن کا رول ادا کرنے کی بجائے گورنرشپ کو آئینی عہدے تک محدود رہنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے