محمد اورنگزیب

کے الیکٹرک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، اس ملاقات میں کے الیکٹرک کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ رواں سال کے شروع میں حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان طے پانے والے معاہدے نے سے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک اب اپنے انرجی مکس کو بہتر بنانے کے لیے نئے جنریشن پراجیکٹس پر عمل درآمد پر بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر کے الیکٹرک کے وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ پوسٹ آفس کے ذریعے جمع ہونے والے کے ای کے صارفین کے بلوں کی تاخیر سے ادائیگی کا مسئلہ اٹھایا جس پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے کے الیکٹرک کے وفد کو یقین دلایا کہ کے الیکٹرک حکام کو پوسٹ آفس کے ذریعے جمع ہونے والے بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کے ای کی ٹیم سے کہا کہ وہ کراچی میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور سستی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے اپنے منصوبے کو تیز کریں، تاکہ بجلی کی قیمت کو کم کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے