رانا ثناءاللہ

کچھ جج ایسے ہیں جن سے انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ رانا ثناءاللہ

سرگودھا (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نظام عدل میں کچھ جج ایسے ہیں جن سے انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کو وقت دیتے رہے اور اپنی مرضی سے عدالت میں پیش ہوئے، جب عدالتیں فرد واحد کا انتظار کریں گی تو ساکھ متاثر ہوگی۔ مسلم لیگ ن عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ماضی میں عدلیہ کی آزادی کے لیے نواز شریف کی قیادت میں لانگ مارچ بھی کرچکے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام آنے تک معاشی استحکام نہیں آئے گا اور معاشی استحکام کے بغیر مہنگائی میں کمی نہیں ہوسکتی، ن لیگ ایک عوامی جماعت ہے الیکشن سے نہیں گھبراتی، مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے، ہم قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کروانا چاہتے ہیں، ایسے االیکشن چاہتے ہیں جس کے نتائج پوری قوم کو قبول ہوں، ہم جانتے ہیں کہ عمران خان الیکشن ہارے گا اور نتائج تسلیم نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے