کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ شازیہ مری

شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ کیونکہ یہ ساری رقم عمران نیازی اور اس کے وزرا نے ہی خورد برد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے فنڈز کو بھی عمران خان نے نہیں چھوڑا، عمران خان خورد برد خان کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے غریب بیوہ خواتین کی امانت ہیں۔

رہنما پی پی پی شازیہ مری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ غریب بیوہ خواتین کی رقم عمران خان کے جبڑے سے نکالیں گے۔ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ مگر مچھ کے آنسو ہیں۔ عمران خان نے بے نظیر ایمپلائیز اسٹاک سے محنت کشوں کے 25 ارب روپے چوری کیے۔ چور چوکیدار بن جائے تو گھر پر ڈاکے تو پڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے