فیصل کریم کنڈی

کنڈی ہاؤس کے اخراجات گورنر ہاؤس کے سرکاری فنڈز سے ادا نہیں ہوں گے۔ فیصل کریم

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کنڈی ہاؤس کے اخراجات گورنر ہاؤس کے سرکاری فنڈز سے ادا نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کنڈی ماڈل فارم ڈی آئی خان کے اخراجات گورنر ہاؤس پشاور کے سرکاری فنڈز سے ادا نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں کفایت شعاری اور سادگی پر عمل پیرا ہوں، آئین میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کنڈی ماڈل فارم کو گورنر ہاؤس کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بطور گورنر ڈی آئی خان میں سرکاری عملہ سمیت اپنی ذاتی رہائش گاہ پر مقیم ہوتا ہوں اور علاقے کے عوام سے ملاقاتیں کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے