پاک فوج

کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

راولپنڈی (پاک صحافت) کرم میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پانچ جوانوں کو اُن کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر، سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور سپاہی محمد اعظم 21 جون کو کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

عقیل احمد، محمد طفیر، انوش رفون اور محمد اعظم کی نمازِ جنازہ میں افسران اور جوانوں کے علاوہ شہدا کے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور احباب نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے