کراچی کے مسائل پیپلزپارٹی ہی حل کررہی ہے۔ مرتضی وہاب

مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے سندھ کے ساتھ کراچی شہر کے مسائل بھی صرف پیپلزپارٹی ہی حل کررہی ہے۔ جبکہ گورنر اپنے گھر میں آرام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت اب کراچی کی صورت حال بالکل مختلف ہے۔ آج شہر میں کسی جگہہ بارش کا پانی کھڑا نظر نہیں آئے گا۔ حکومت نے تمام علاقے کلیئر کروائے ہیں جبکہ عمران اسماعیل گھر میں بیٹھ کر صرف بیان بازی کررہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ میں آج صبح سے نکلا ہوں اور کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کررہا۔ گورنر کو عوامی مسائل سے اتنی دلچسپی ہے تو وفاقی وزیر توانائی سے رابطہ کرکے کراچی کی بجلی بحال کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے