مرتضی وہاب

کراچی سے 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے دوسرے دن میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ شہر بھر میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔ کراچی کے 25 ٹاؤنز سے 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں، شہر میں قائم 99 کلیکشن پوائنٹس سے آلائشیں اٹھا کر لینڈ فل سائٹس لے جایا جا رہا ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں تمام میونسپل ادارے، سالڈ ویسٹ اور بلدیاتی عملہ متحرک ہے، روزانہ کی بنیاد پر کلیکشن پوائنٹس پر فیومیگیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوام کی خدمت پر عمل پیرا ہیں، دونوں روز کراچی کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے