کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کی جماعت اسلامی کو گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دینے کی پیشکش

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جماعت اسلامی کو کل گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دینے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے ممکنہ دھرنے کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دھرنا مظاہرین کا کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا۔ مہنگائی کے خلاف دھرنا کی حمایت کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو مشکلات میں مبتلا کرکے ان سے انتقام مت لیں۔ گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دیں۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو کہا کہ بارش کے پیش نظر پکوڑوں کے علاوہ کھانے، پینے کا بھی بندوبست کروں گا جبکہ دھرنے میں شریک نوجوانوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے