کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، گورنر سندھ

(پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، وکیلوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ کامران ٹیسوری نے کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو جانیں چلی گئیں، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، کوئی بھی طاقت ور ہو وہ اللّٰہ سے نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنا گزر بسر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر کر رہے تھے، اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو بحیثیت گورنر ان کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔

گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کروں گا کہ آپ بھی اس کیس کو مانیٹر کریں، کہیں انصاف ہوتے ہوتے رہ نہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے