چین اور پاکستان

چین کے بڑے کاروباری گروپ کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

اسلام آباد (پاک صحافت) چین کے بڑے کاروباری گروپ نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہیگزنگ گروپ چین کے چیئرمین لیانگ ژانگ زہو نے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہیگزنگ گروپ چین کے چیئرمین لیانگ ژانگ زہو نے کہا کہ وہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا اور یہاں فیکٹریاں لگانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انورٹرز اور بیٹریز کی تیاری کایہ پاکستان میں پہلا باقاعدہ ادارہ ہوگا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چین سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سب کو غیر معمولی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نئی فیکٹریاں لگانے سے ملک میں روزگار کی فراہمی اور ایکسپورٹ کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی اور نئی فیکٹریوں کا بڑے پیمانے پر قیام خوش آئند اقدام ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چین کے سرمایہ کاروں کیلئے خیر سگالی کا سفیر بننے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے الیکٹریکل کے شعبے میں فیکٹریاں قائم ہونا ملکی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، چین سے سرمایہ کاری میں ہمارے ادارے بھرپور حصہ لیں گے۔

ہیگزنگ گروپ اور ایشیا گروپ کے سی ای او ژو گونیتگ اور ڈائریکٹر سیلز ما ژو ٹینگ کی بھی وفاقی وزیر کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر ایچ آر یورپ جنید حسین نے اپنے گروپ کے پاکستان میں مجوزہ منصوبوں اور سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے