چین نے پاکستان کی 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کردی

چین پاک

اسلام آباد (پاک صحافت) چین نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کی 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرض کی ادائیگی مؤخر ہونے سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی۔ وزارت خزانہ ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین کے 2 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کا حصہ ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے چین سے قرضہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، آئی ایم ایف کو چین سے قرضہ مؤخر کرنے کی درخواست سے آگاہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے