جنرل عاصم منیر

چینی بری فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) چینی بری فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے، دوران ملاقات آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی بری فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے