روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کی صورتحال پر بھی بات کی گئی، روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف

پاکستان کے وزیر دفاع کا صیہونی حکومت کو انتباہ

پاک صحافت پاکستان کے وزیر دفاع نے فلسطین، لبنان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے