چوہدری نثار

چوہدری نثار کو تحریک انصاف کیجانب سے بڑی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگ کے سابق رہنما چوہدری نثار کو تحریک انصاف کی جانب سے بڑی پیشکش کی گئی ہے جس کے لئے انہوں نے مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت کی پیشکش کی گئی ہے۔ دو اہم شخصیات نے چوہدری نثار کو پنجاب میں پارٹی کی صدارت کی پیشکش کی ہے جبکہ انہوں نے دوست احباب سے مشورے کا وقت مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ فیصلہ چوہدری نثار پر چھوڑا گیا ہے۔ اگر معاملات طے ہو گئے تو اگلے انتخابات کے بعد چوہدری نثار کو پنجاب میں بڑا انتظامی عہدہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری نثار سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی چند روز پہلے ملاقات ہوئی تھی جسے خفیہ رکھا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس ملاقات کی تصدیق بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے