کابینہ

پی ڈبلیو ڈی کو تحلیل کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کو تحلیل کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے لائحہ عمل اور متبادل پر کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعمیر و مرمت کےلیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کے لیے ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے