رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی والے گنڈا پور کے اغوا کی آڑ میں اداروں کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے گنڈا پور کے اغوا کی آڑ میں اداروں کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ڈرامہ کیا ہے، یہ اس ڈرامے سے شنگھائی کانفرنس پر اثرانداز ہونا چاہتے تھے، اسمبلی اجلاس لیٹ ہونےکی وجہ، یہ آپس میں مشاورت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختوا کا کہنا ہے کہ بارہ اضلاع کراس کرکے آیا ہوں، علی امین گنڈا پور بتائیں کونسے بارہ اضلاع کراس کرکے آئے ہیں، مارگلا ہل کی دوسری طرف سے ایک گھنٹے میں بندہ خیبرپختونخوا پہنچ جاتا ہے، علی امین گنڈا پور جھوٹ بول رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ چونگی نمبر 26 سے کل نکلا تھا، اسے اسی وقت پکڑلینا چاہیے تھا، اسے اپنی نگرانی میں خیبرپختونخوا ہاؤس رکھنا چاہیے تھا، میری تو رائے تھی اسے اٹک سے آگے نہیں آنے دینا چاہیے تھا۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ڈی چوک پہنچنے کو ناکامی نہیں کہوں گا، انہوں نے خطرناک ڈرامہ شروع کیا تھا، یہ دنیا کو کہہ رہے تھے کہ وزیراعلی لاپتہ ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر اسد قیصر جیسے سنجیدہ لوگ بھی پروپیگنڈا کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے