خواجہ آصف

پی ٹی آئی آج بھی فوج کے خلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج بھی فوج کے خلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج بھی فوج کے خلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، یہ آج بھی نو مئی والے ہیں، کبھی پاؤں پکڑتے ہیں کبھی دھمکیوں پر اتر آتے ہیں، ملک میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہوچکی ہیں، روزانہ قتل کیا جارہا ہے، ملک میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات پوری قوم کے لیے شرمساری کا باعث ہیں، اس بارے میں اسمبلی میں اتفاق رائے ہونا چاہیے، اپوزیشن اس معاملے پر بھی اپنی سیاست بچا رہی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے لئے اٹھنے والی آواز کا گلا گھونٹا جارہا ہے، اقلیتوں کا کبھی سوات کبھی سرگودھا کبھی فیصل آباد میں قتل ہوتا ہے، مذہب کے نام پر خون بہانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایوان کو اس مسئلہ پر متفق اور متحدہ موقف اختیار کرنا چاہیے، پاکستان میں مسلمانوں کے چھوٹے فرقے اور کوئی مذہبی اقلیت محفوظ نہیں۔

انہوں نے شور شرابے کے درمیان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے ہمارے لیے باعث شرمندگی ہیں، اس پر سب کو اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے