پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔ اختیار ولی

پشاور (پاک صحافت) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کریں گے تو منہ توڑ جواب کیلئے تیار رہیں، پی ٹی آئی تسلی رکھے احتجاجی ریلیوں اور جلسوں سے قیدی کو نہیں چھڑا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا کردار ایک وزیراعلی سے ایک منشی میں تبدیل ہوچکا ہے، پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہوچکی ہے، ریاست کی رِٹ قائم ہے، بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کے پی میں گورنر راج لگانے کی ٹھان لی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اگر پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے