پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے مزید دو کھلاڑیوں کیجانب سے کپتان کو چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈی آئی خان سے تحریک انصاف کے عہدیداروں حبیب اللہ کنڈی اور عرفان کنڈی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا سیاسی کیریئر 1985 میں شروع کیا، میں نان پارٹی بیس پر ایم پی اے منتخب ہوا، جب تک جونیجو تھا تب تک اس کے ساتھ تھا اس کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔

حبیب اللہ کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پرویز خٹک نے گھر پر ٹکٹ بھیجا، 9 مئی کے واقعے کی اس وقت بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، میں تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں، پاکستان کا نقصان کیا گیا، تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعہ میں ملوث نہیں ہوں ہمارے اوپر کسی کا دباو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے پر پارٹی نہیں چھوڑ رہا، میری عمر اجازت نہیں دیتی کہ ابھی کوئی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ آزاد حیثیت سے سیاست کرنی ہے یا پرویز خٹک کے ساتھ جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سی پیک دو قوموں کیلئے اُمید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی پیک محض …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے