پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامہ بازی ہے۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامہ بازی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کے بعد اور شام کی چائے سے پہلے کون سی بھوک ہڑتال ہوتی ہے۔ جس کے لئے یہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ (عمران خان) جیل میں کاجو، بادام اور دیسی مرغ کھا رہا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان فراڈیوں اور بہروپیوں کا کام فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے، ہڑتال کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن صرف 4 گھنٹے کی بھوک ہڑتال وہ بھی لنچ کے بعد کی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کے ان رہنماوں کو بانی چیئرمین کے اعترافی بیان پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار کے سرغنہ کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعات کا اقبال جرم ہے، یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، تحریک انتشار کا جمعہ کو بھی فلاپ شو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے