پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان خونریز تصادم، متعدد کارکن ہلاک و زخمی

پی ٹی آئی

میرعلی (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد خونریز تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک کارکن موقع پر ہلاک جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن معمولی بات پر لڑ پڑے ہیں۔ جھگڑا شروع ہوا تو دو گروپوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں، لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے جلسے میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے خونریز تصادم کے نتیجے میں ایک شخص عصمت اللہ ہلاک جبکہ تین دیگر افراد ضیاءالرحمن، واسد اور حامد عزیز شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میر علی منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے