کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کا بھی سودا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن 5 فروری کو اپنے کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ کو دوپہر 2.00 بجے، ریگل چوک، صدر میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ نااہل اور نالائق حکومت نے جہاں اس ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے وہی مسئلہ کشمیر کو بھی سرد خانے کی نذر کردیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہفتہ 5 فروری کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔