کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے رویے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ سندھیوں کو پاکستان کا شہری ہی نہیں سمجھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ مسلسل ظلم و زیادتی کی جارہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت سندھیوں کو پاکستان کے شہری ہی نہیں سمجھتی ہے۔
وزیراعلی سندھ نے خط میں مزید لکھا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے ورکنگ پیپر نے سندھ کے ساتھ تعصب ناانصافی کو عیاں کردیا ہے۔ سندھ قومی آمدن میں 70 فیصد دیتا ہے اور اسے بدلے میں یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے، بطور صوبے کے وزیراعلیٰ، سندھ کے حق کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
Short Link
Copied