اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پی پی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے فیصل کریم کنڈی کے مولانا فضل الرحمان کو الیکشن ہرانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دینے والے اب بیساکھیوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔
اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ ایک صوبہ سنبھالا نہیں جا رہا، ملک سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، پی پی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، سندھ میں دی جانے والی ڈوز کا اثر کے پی میں ظاہر ہورہا ہے، انتخابات جیسے جیسے قریب آئیں گے، پی پی کی تکلیف دیکھنے لائق ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے پندرہ سال سندھ کو لوٹا، پی پی ،پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے۔