پیٹرول

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول پانچ روپے اور ڈیزل چھ روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا اثر پیٹرولیم مصنوعات پر آئے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت اناسی ڈالر فی بیرل تک آچکی ہے، گزشتہ نو روز میں روپے کی قیمت میں بھی استحکام رہا۔

تیس اگست تک عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اکتیس اگست کو پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی سمری بھجوائی جائے گی۔

وزیرخزانہ وزیراعظم کے ساتھ مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے