پہلی خواجہ سراء ہوں جس نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، نایاب علی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے خواجہ سراء امیدوار نایاب علی کا کہنا ہے کہ ملک کی پہلی خواجہ سراء ہوں جس نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو اسلام آباد سے کوئی نمائندگی نہیں دی گئی۔ خواجہ سراء نایاب علی نے کہا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اور کچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کروں گی، ایم این ایز اور ایم پی ایز آپ کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں۔ خواجہ سراء نایاب علی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد میں سب سے بڑا مسئلہ کچی آبادیوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے