بلاول

پولیس کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی یومِ شہدائے پولیس پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے شہداء کی غیر متزلزل لگن اور بےلوث خدمات ان کے عزم کی آئینہ دار ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کے شہداء کی قربانیاں بےمثال ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کے پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جواں مردی سے جنگ لڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے