لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، جس کی ایگریکلچر تباہ ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے احاطے میں حسن مرتضیٰ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ میر علی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، ایگریکلچر تباہ ہوچکی ہے، اس صوبے میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، اس حوالے سے حکومت کا بڑا اہم رول ہے۔ اس موقع پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل کی ضرورت ہے۔
Short Link
Copied